|
Wild Boar |
|
Wild pigs destroy 30% of our national crop every year, a challenge for hunters. |
| وائلڈ لائف اِن پوٹھوار (پنوں خان منہاس)ایک اندازے کے مطابق جنگلی سور پاکستان کی تیس فی صد فصلیں تباہ کررہے ہیں اور ہم خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔پاکستانی شکاریوں کے لیے یہ جنگلی سور بہت بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔برطانیہ سے ہر سال سینکڑوں پاکستانی خرگوش کا شکار یا بوہلی کتوں کی لڑایاں دیکھنے پاکستان جاتے ہیں۔لیکن کیا اِن نوجوان شکاریوں نے کبھی اس طرف بھی دھیان دیا ہے کہ جنگلی سور ہمیں کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔برطانیہ سے شکار کی خاطر پاکستان جانے والے ہر شکاری کے پاس لائسنس والا اسلحہ ہوتا ہے۔ اِس اسلحہ کو ہم ملک کی بہتری کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ جس طرح ہمارے فوجی جوان ہماری سرحدوں کی نگرانی کر رہے ہیں اسی طرح اگر گاؤں کے کسان اور ہمارے شکاری جوان اندرونِ ملک ہماری خوارک کے چور اور بیماریاں پھیلانے والے جنگلی خنزیر کو انسانیت کا دشمن سمجھ کر اس کا صفایا کرنا چاہیں تویہ کام آسانی سے ہوسکتا ہے۔ امریکہ میں جنگلی سوروں کاشکار کرنے کے لیے شکاری رات کے وقت بستی سے دور ویرانے میں لکڑی کی آ گ پر کڑاہی نما ایک بڑا برتن رکھ کر اُس میں مکئی کے دانے بھونتے ہیں۔مکئی خنزیر کی پسندیدہ خوراک ہے۔مکئی کے دانوں کے جلنے سڑنے کی خوشبو پر دور تک پھیلے ہوئے خنزیراُس جگہ پہنچ جاتے ہیں۔شکاریوں نے ایک سلاخ دار پنجرا تیار کر کے اُس کے اندر کچھ دانے پہلے ہی ڈالے ہوتے ہیں۔پنجرے کا دروازہ فلیپ دار ہوتا ہے۔سور اپنے سر کے زور سے پنجرے میں داخل ہوجاتے ہیں لیکن فلیپ دار دروازے سے باہر نہیں نکل سکتے ۔پھر شکاری بندوق یا طاقت ور بوہلی کتوں سے اس کا کام تمام کرتے ہیں۔پنجرا بنانے کا طریقہ انٹر نیٹ پر دستیاب ہے۔علماء کرام بھی اس مسئلے پر شکاریوں کو یہ جانور ختم کرنے کی نیکی کمانے کا درس دے سکتے ہیں۔مکئی کا سیزن آگیا ہے ۔شکاری اورکسان ویسے بھی آجکل بے روزگار یعنی بہیلے بیٹھے ہیں کیوں نہ ویرانے میں مکئی کے دانے بھوننے کی پریکٹس اور اور امریکی طریقہ آزمایا جائے ۔یاد رہے کہ جنگلی سور بہت ہی طاقت ور جانور ہوتا ہے بندوق یا بوہلی کتے کے بغیر اِس کا شکار مشکل ہوتا ہے۔علماء کرام کے مطابق سور کا نام لینے سے زبان ناپاک نہیں ہوتی البتہ گندا اور بدبودار جانور ہونے کی وجہ سے لوگ اس کا نام لینے میں احتیاط کرتے ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ قرآن میں چار جگہ اس جانور کے گوشت کی ممانعت آئی ہے ۔ سورۃ بقر۔سورۃمائدہ۔سورۃ انعام اور سورت نحل۔سورۃ مائدہ میں دو بار اس کا نام آیا ہے ایک بار ممانعت آئی اور دوسری با ر پرانے وقت کے بُر ے لوگوں کو بندر اور خنزیر بنائے جانے کا ذکربھی ہے۔ خنزیر یاسور کا نام لینے کی اگر کوئی پابندی ہوتی تو وہ بھی قرآن و حدیث سے واضح ہوجاتی۔ علماء کرام مزید رہنمائی کر سکتے ہیں۔ قرآن کے انگریزی ترجمہ میں خنزیر کو ’’سوائین‘‘ لکھا گیا ہے۔ |
|
|