|
نوید وائلڈ لائف پارک بھٹھی موضع سکوٹ |
|
Naveed wildlife, Park, Bhathi in Sakot |
|
کلر سیداں سے باغ جمیری ممیام کی جانب سفر کریں تو ۱۳ کلو میٹر کے فاصلہ پر موضع سکوٹ میں ایک بستی آباد ہے جس کو بھٹھی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس بستی کے رہائشی چوہدری محمد نوید نے لاکھوں روپے خر چ کر اپنے شوق کو زندہ کر نے کیلے ایک وائلڈ لائف پارک ۱۹۹۹ میں قائم کیا۔ یہ علاقے بھر میں اپنی نوعیت کا واحد پارک ہے جس کو دیکھنے اور سیر کرنے کیلے دور دور سے لوگ خود اور اپنی فیملیوں کو لاتے ہیں۔اس پارک میں چوہدری محمد نوید نے کئی قسم کے جھنگلی جانور اور پرندے پال رکھے ہیں۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم کے اراکین راجہ انوار الحق اور چوہدری الفت حسین نے اس وائلڈ لائف پارک کا دورہ کیا اور ناظرین کی تفریح کے لیے اس پارک کی سیر کا اہتمام بذریعہ ویڈیو کیا ۔ تو لیجئے آئیں اور اس وائلڈ لائف پارک کی سیر کریں۔ |
|
|
|
|