Jaswala                  جسوالہ

by Ch Ulffat Hussain

جسوالہ/عزیزالرحمان چوہدری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)۔انگریزوں نے اپنی آمد کے بعدجب ضلع راولپنڈی کی حد بندی کی تودوتحصیلوں گوجرخان اورکہوٹہ کا جنم ہوا۔ گا ؤں جسوالہ کو تحصیل میں شامل کرنے کی باری آئی تو اس کو دہ تحصیلوں کے درمیان بانٹ دیا گیا آدھا حصہ کہوٹہ اور آدھا گوجرخان کے حصے میں آیابعد ازاں تحصیل کلر کا جنم ہوا اورجو حصہ کہوٹہ کے پاس تھا وہ کلر سیداں میں آگیا تھاجبکہ دوسرا حصہ تاحال تحصیل گوجرخان میں شامل ہے حالانکہ تحصیل گوجرخان سے اس کا فاصلہ لگ بھگ پچیس کلو میٹر جبکہ کلر سیداں سے صرف دو کلومیٹر ہے گاؤں کو دو تحصیلوں دو یونین کونسلوں اور دو تھانوں میں تقسیم کرنے کے پیچھے کیا عزائم تھے یہ آج تک کوئی نہیں جان پایا البتہ اس اقدام سے تحصیل گوجرخان میں شامل حصہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا وہ یہ کہ تھانہ و تحصیل ذیادہ فاصلہ پر ہے